Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / سرینگر ۔ مظفرآبادکاروان امن بس سرویس عیدالاضحی کے پیش نظر معطل

سرینگر ۔ مظفرآبادکاروان امن بس سرویس عیدالاضحی کے پیش نظر معطل

سرینگر ، 4ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار کاروان امن بس سروس پیر کو عیدالاضحی کے پیش نظر معطل کی گئی۔ کاروان امن بس سرویس کو آج عیدالاضحی کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہمیں سرحد پار پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی انتظامیہ سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں عیدالاضحی کے پیش نظر بس سرویس کو آج معطل رکھنے کی درخواست کی گئی۔ طرفین نے بعدازاں بس سرویس کو معطل کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جو مسافر اس ہفتہ وار بس سے آج سفر کرنے والے تھے ، کو اس فیصلہ سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مسافروں کو اب اگلے ہفتے چلنے والی بس میں شامل کیا جائیگا۔ سرینگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس ہفتہ وار بس سرویس کا آغاز 7اپریل 2005کو ہوا تھا اور تب سے اِس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT