Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / سریو ندی کی سطح آب خطرہ کے نشان پر

سریو ندی کی سطح آب خطرہ کے نشان پر

بستی ،5ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بستی ضلع میں سریو ندی خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سریو ندی کا باندھوں پر دباؤ کئی مقامات پر بنا ہوا ہے ۔ چاند پور باندھ چوکی کے پاس مٹی مسلسل کٹ رہی ہے جسکی وجہ سے خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ مٹی کے کٹاؤ کو روکنے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سریو ندی کے پانی کی سطح مسلسل بڑ ھ رہی ہے ۔ ندی خطرے کے نشان 92.730 میٹر پر پہنچ گئی ہے ۔ تیزی سے مٹی کے کٹنے سے گاؤں والے خوف و ہراس میں ہیں۔ مٹی کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے دن رات کام چل رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT