Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سریکا کلم میں برقی پراجیکٹ کیلئے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کردیا گیا

سریکا کلم میں برقی پراجیکٹ کیلئے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کردیا گیا

وجئے واڑہ 29 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے سریکا کلم ضلع میں سوم پیٹ کے مقام پر این سی سی لمیٹیڈ کو برقی پراجیکٹ کے قیام کیلئے 972 ایکر اراضی کے الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے کہا کہ یہ کمپنی اس اراضی کو زراعت پر مبنی صنعت قائم کرنے کیلئے استعمال کرسکتی ہے ۔ آندھرا پردیش کے وزیر لیبر کے اچن نائیڈو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے جی او نمبر 1107 جاری کردہ 2008 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی نے آندھرا پردیش انڈٹسریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن کے ذریعہ یہ اراضی خریدی تھی ۔ اب کمپنی یہاں زراعت پر مبنی ہمہ اشیا صنعت قائم کرسکتی ہے ۔ یہاں برقی پراجیکٹ کی تجویز کے خلاف جولائی 2010 میں کسانوں اور مچھیروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا اور پولیس فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ کمپنی نے 972 ایکر اراضی آندھرا پردیش حکومت سے حاصل کی تھی اور اس نے 573 ایکر اراضی خانگی مالکین سے تھرمل پاور پلانٹ قائم کرنے کے مقصد سے خریدی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT