Wednesday , September 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سریکا کولم میں زلزلہ کے خفیف جھٹکے کوئی جانی نقصان نہیں، ناگہانی صورتحال سے نمٹنے ضلع کلکٹر کی ہدایت

سریکا کولم میں زلزلہ کے خفیف جھٹکے کوئی جانی نقصان نہیں، ناگہانی صورتحال سے نمٹنے ضلع کلکٹر کی ہدایت

سریکاکولم۔/26اگسٹ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے ضلع سریکا کولم کے چند علاقوں میں آج زلزلہ کے خفیف جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے مقامی مکینوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ضلع کلکٹریٹ کے محکمہ ڈیساسٹر مینجمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع سریکا کولم کے  ائچا پورم، کاویتی، سومپیٹ کنڈسا اور کنچیلی منڈلوں میں آئے ہلکے زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 3.5 محسوس کی گئی جبکہ یہ زلزلہ صبح 6بجے کے آس پاس دس تا پندرہ سیکنڈس رہا۔ مقامی عوام زمین کے ہلنے پر خوف و دہشت کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کے جھٹکوں سے متاثر ہونے والے ضلع سریکاکولم کے تمام منڈل خلیج بنگال کے ساحل سے قریب واقع ہے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر پی لکشمی نرسمہا نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر مناسب اقدامات روبہ عمل لائیں۔

TOPPOPULARRECENT