Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سری رام ساگر پراجکٹ کی جدید تعمیر کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی

سری رام ساگر پراجکٹ کی جدید تعمیر کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی

۔14.3 لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیا جائے گا ، /10 اگست کو سنگ بنیاد

 

نظام آباد :2 ؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سری رام ساگر پراجیکٹ کی جدید تعمیر اور مزید کارآمد بنانے کیلئے ریاستی حکومت منصوبہ بند ی کرتے ہوئے پراجیکٹ کی جدید تعمیر ی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو 10؍ اگست کے روز سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں واقع سری رام ساگر پراجیکٹ میں آئے دن پانی کی کمی واقع ہورہی ہے آئیکٹ کے تحت واقع کسانوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے چیف منسٹر نے منصوبہ کیا ہے اس پراجیکٹ کے تحت نظام آباد ، جگتیال ، نرمل ، کریم نگر ، ورنگل ، ورنگل رورل ، سدا پلی ، محبوب آباد اضلاع کے 14.3 لاکھ ایکر کو فراہم سیراب کیلئے منصوبہ بندی کی ہے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھررائو کالیشور پراجیکٹ سے پانی پہنچانے کیلئے ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ کالیشور م سے گوداوری کا پانی لفٹ کے ذریعہ نیری گڈہ سے ہوتے ہوئے پائپ لائن کے ذریعہ ایلم پلی سربراہ کرتے ہوئے یہاں سے کڑیم ، سدرمت پراجیکٹوں سے ہوتے ہوئے پائپ لائن کے ذریعہ ایس آرایس پی کو پانی پہنچاتے ہوئے دو فصلوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کے علاوہ ایس آر ایس پی پراجیکٹوں کے کنال کیلئے مزید ایک ہزار کروڑ علیحدہ طور پر منظور کیا گیا ۔ دونوں اسکیمات کیلئے حکومت دو ہزار کروڑ روپئے روپئے خرچ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اس بارے میں عوام کو واقف کروانا ناگزیر سمجھا ہے اور اس خصوص میں منصوبہ بندی کرتے ہوئے 10؍ اگست کے روز چیف منسٹر چندر شیکھر رائو سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک بڑے جلسہ سے خطاب بھی کریں گے ۔ ایس آر ایس پی میں پانی کی کمی واقع ہونے کی وجہ سے اس کے تحت باقی آئیکٹ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے سری رام ساگر کے اوپری حصہ میں بابلی پراجیکٹ کے علاوہ دیگر پراجیکٹوں کے تعمیر کے وجہ سے ایس آرایس پی پراجیکٹ میں پانی کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے حکومت 60 ٹی ایم سی پانی لفٹ کے ذریعہ ایس آرایس پی کو پہنچانا چاہتی ہے ۔ کالیشور میں گوداوری کا ملن ہے اوریہاں سے پرانہیتا کے ذریعہ 350 ٹی ایم سی پانی گوداوری مل رہا ہے اور ہر سال کم ازکم 300 ٹی ایم سی پانی یقینی طورپر پہنچ رہا ہے ہر سال سینکڑوں ٹی ایم سی پانی ضائع ہونے پر حکومت پراجیکٹوں کے ری ڈائزین کے نام پر کالیشور م پراجیکٹ کاآغاز کیا تھا اور کالیشورم سے نظام ساگر کو پانی پہنچانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے 10 ؍ اگست کے روز پوچم پاڈ میں سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں اور اس خصوص میں عہدیدار آج سے ہی مصروف ہوگئے ہیں ۔

بارش کی کمی کے سبب کسانوں
میں تشویش
نظام آباد :2 ؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موسم برسات کے باوجود ضلع نظام آباد میں خاطرخواہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان ہے اور کھڑی فصل تباہ ہونے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔ ضلع نظام آباد میں اب تک 3لاکھ ہزار ایکر پر تخم ریزی کی گئی ۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے تخم ریزی کے بعد فصلوں کو خطرہ لاحق ہونے کے امکانات ہیں ۔ ضلع نظام آباد کے تمام دیہاتوں میں اب تک 31.93 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بارش کی کمی کی وجہ سے کسانوں میں تشویش پائی جارہی ہے جبکہ پراجیکٹوں کے تحت واقع کسانوں کو تخم ریزی بھی شروع نہیں ہوئی اور کسان بارش کے منتظر ہے اور تباہیوں سے تشویش کا اظہار کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT