سری رام ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں کمی تشویشناک

   

نظام آباد :17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں ہوئی ناکافی بارش کی وجہ سے سری رام ساگر پراجیکٹ میں دن بہ دن سطح آب میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے تشویش پائی جارہی ہے ۔ سری رام ساگرپراجیکٹ کے کاکتیہ کنال کے ذریعہ 100 کیوزکس پانی مشن بھگیرتا کے ذریعہ 132 کیوزکس پانی چھوڑا جارہا ہے اس کے علاوہ 138 کیوزکس پانی بخارات بن کر اڑرہا ہے جس کی وجہ سے تشویش پائی جارہی ہے ۔ پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 90 ٹی ایم سی ہے لیکن اب پراجیکٹ میں 7.67 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ پراجیکٹ میں موجود ہے ۔