Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سری رام ساگر پراجیکٹ کیلئے 600 کروڑ ‘ ہریش راؤ

سری رام ساگر پراجیکٹ کیلئے 600 کروڑ ‘ ہریش راؤ

حیدرآباد 8 جولائی ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ سری رام ساگر فلڈ فلو کنال کے کاموں کی تکمیل کیلئے 600 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے اور ایک سال کے وقت میں اسے ذخیرہ آب میں تبدیل کردیا جائیگا ۔ اس پراجیکٹ کو کالیشورم کا پانی فراہم کیا جائیگا اور اس کی تکمیل کے بعد یہ علاقہ میں بارش نہ ہونے کے باوجود فصلوں کو سیراب کرنے کے موقف میں رہے گا ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کو عصری بنانے کے کام پوری تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور ایک سال میں دو فصلوں کو سیراب کرنے کے قابل بنانے کے کاموں کیلئے ٹنڈرس بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔ وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے قبل ازیں رولاواگو پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جو 60 کروڑ روپئے کے صرفہ سے مکمل کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT