Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / سری سانت اور تمام 36 ملزمین بری اسپاٹ فکسنگ کیس پر دہلی عدالت کا فیصلہ

سری سانت اور تمام 36 ملزمین بری اسپاٹ فکسنگ کیس پر دہلی عدالت کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی کی ایک عدالت نے 2013 کے سنسنی خیز آئی پی ایل 6 کے اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں انڈین کرکٹ ٹیم سے خارج شدہ ایس سری سانت اور دیگر دو کھلاڑیوں اجیت چوہان اور انکیت چوہان کے بشمول 36 ملزمین کو منظم جرم کے بشمول مختلف الزامات سے ثبوت کی عدم دستیابی کے سبب آج بری کردیا اور کہا کہ پولیس ان ملزمین کے خلاف صحیح مقدمہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نینابنسل کرشنا نے دھوکہ دہی ، تلبیس شخصی کے ذریعہ دھوکہ دہی اور سازش کے الزامات کا سامنا کرنے والے تمام 36 ملزمین کو بری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان تمام کو مہاراشٹرا کے سخت ترین مکوکا قانون کے تحت عائد کردہ الزامات کے بشمول دیگر تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے ۔ ان تینوں کرکٹرس پر بی سی سی آئی نے تاحیات پابندی عائد کی تھی ۔ فیصلے کے اعلان کے ساتھ سری سانت فرط مسرت سے بے قابو ہوگئے اور دیگر ملزم کھلاڑیوں سے بغلگیر ہوگئے ۔ ان کے والدین نے کہا کہ خدا نے ان کی دعاؤں کو سنا ہے ۔ تاہم اس عدالتی فیصلے کے باوجود بی سی سی آئی نے فی الحال ان کھلاڑیوں پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT