Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری سانت کی درخواست پر بی سی سی آئی کو عدالت کی نوٹس

سری سانت کی درخواست پر بی سی سی آئی کو عدالت کی نوٹس

کوچی ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کیرالہ ہائی کورٹ نے ہندوستانی سابق فاسٹ بولر سری سانت کی آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ پر تاحیات پابندی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی درخواست پر بی سی سی آئی کی انتظامی کمیٹی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جو ونود رائے کی صدارت میں کام کر رہی ہے۔ جسٹس پی بی سریش کمار نے سر ی سانت کی درخواست پر بی سی سی آئی کے موقف پر آئندہ سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ہے۔
اکمل کا متبادل کھلاڑی بھی
فٹنس میں ناکام
لاہور۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فٹنس کے مسئلہ سے ایک اور پاکستانی کرکٹر متاثر ہوا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو پہلی پسند مانا جارہا تھا لیکن وہ بھی فٹنس کامیاب نہیں کرسکے اور ان کے بجائے عمر امین کا نام طے ہو گیا ہے۔ انگلینڈ میںچیمپئنز ٹرافی شروع ہونے کو ہے اور پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس مسائل ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ عمر اکمل ایک نہیں دو مرتبہ فٹنس ٹسٹ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ انہیں وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے متبادل کے طور پر عمر امین ، حارث سہیل اور آصف ذاکر کے نام سامنے آئے جن میں آل راؤنڈر حارث سہیل مضبوط امیدوار تھے اور ٹیم انتظامیہ نے بھی حارث سہیل کو ہی طلب کیا تھا لیکن این سی اے میں لئے گئے فٹنس ٹسٹ میں دو سال پہلے گھٹنوں کے زخم کا شکار حارث سہیل بھی ٹسٹ کامیاب نہ کر سکے اور عمر امین کو انگلینڈ روانہ کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT