Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سری سیلم سے فاضل پانی کا اخراج

سری سیلم سے فاضل پانی کا اخراج

حیدرآباد۔/11اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے اہم ذخیرہ آب ’’سری سیلم پراجکٹ ‘‘ میں پانی کے تیزی کے ساتھ جمع ہونے کے پیش نظر فاضل پانی کا اخراج کرنے سری سیلم پراجکٹ گیٹس (دروازے ) توقع ہے کہ کل یعنی 12 اکٹوبر کی اولین ساعتوں میں کھول دیئے جائیں گے۔ کیونکہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں زبردست بارش کے نتیجہ میں کرناٹک سے کرشنا ندی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ ہونے کے باعث اسی تیز بہاؤ کے ساتھ سری سیلم پراجکٹ میں پانی کے ذخیرہ میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سری سیلم پراجکٹ کی جملہ سطح آب تقریباً مکمل ہونے پر ہی کل یعنی 12 اکٹوبر کو علی الصبح فاضل پانی کو چھوڑ دینے کا پراجکٹ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر نارائن ریڈی چیف انجینئر سری سیلم پراجکٹ نے اس بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک سری سیلم پرجکٹ میں جمٹلہ 1,47,347 کیوسک پانی سیلاب کے ذریعہ آنے والا پانی پراجکٹ میں جمع ہوا ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سری سیلم پراجکٹ کے نچلے حصہ میں دریائے کرشنا پر پائے جانے والے ناگارجنا ساگر پراجکٹ کیلئے سری سیلم پراجکٹ کا فاضل پانی چھوڑا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT