Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سری سیلم پراجکٹ کے دو گیٹس کھول دیئے گئے

سری سیلم پراجکٹ کے دو گیٹس کھول دیئے گئے

حیدرآباد 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ریاست آندھراپردیش مسٹر ڈی اوما مہیشور راؤ نے آج سری سیلم پراجکٹ پہونچ کر خصوصی پوجا کرکے سری سیلم پراجکٹ کے دو گیٹس کھول کر پراجکٹ سے ناگر جنا ساگر پراجکٹ کے لئے فاضل پانی چھوڑنے کا اقدام کیا۔ اس طرح 56 ہزار کیوزک پانی چھوڑنے کے لئے وزیر موصوف نے سری سیلم پراجکٹس کے دو گیٹس دس فیٹ اونچائی تک کھول دیئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ سری سیلم پراجکٹ میں زائداز تین سال بعد فاضل پانی کا ذخیرہ ہونے کی روشنی میں آج پانی چھوڑا گیا۔ جبکہ سری سیلم پراجکٹ کی موجودہ جملہ سطح آب 884.80 فیٹ ہے اور پانی کی مقدار 214.8450 ٹی ایم سی ہے اور اوپری علاقہ جات (یعنی کرناٹک ریاست) سے دریائے کرشنا میں پانی کے بہاؤ میں تیز بہاؤ کی وجہ سے (1,39,007) لاکھ کیوزکس پانی سری سیلم پراجکٹ میں جمع ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT