Monday , May 1 2017
Home / جرائم و حادثات / سری سیلم ہائی ویزپر خوفناک سڑک حادثہ چار افراد بشمول کانسٹیبل ہلاک دیگر زخمی

سری سیلم ہائی ویزپر خوفناک سڑک حادثہ چار افراد بشمول کانسٹیبل ہلاک دیگر زخمی

حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کانسٹیبل ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ مہیشورم حدود میں سری سیلم ہائی وے پر پیش آئے خوفناک حادثہ میں 3 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ سرینو جو پیشہ سے کسان اپنے 50 سالہ ساتھی کے راملو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مہیشورم کے علاقہ میں مخالف سمت سے آرہی ایک تیز رفتار بولورو گاڑی کی زد میں آگئے ۔ اس حادثہ میں کار موٹر سائیکل سے ٹکراکر بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں دونوں ساتھیوں کے علاوہ کار ڈرائیور رمیش برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دیگر دو زخمی بتائے گئے ہیں دوسرا حادثہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ 45 سالہ آنند کمار جو پولیس کانسٹیبل بتایا گیاہے ۔ اسٹریٹ نمبر 5 حمایت نگر کا ساکن گذشتہ 4 تا 5 ماہ سے یہ کانسٹیبل خرابی صحت کے سبب ڈیوٹی پر نہیں تھا ۔ کل نارسنگی علاقہ سے موٹر سائیکل پر واپسی کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ٹیپو خان بریج کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا اور آنند کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT