Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکائی اسپنر کا دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنا حیران کن

سری لنکائی اسپنر کا دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنا حیران کن

میرپور۔ 4فروری (سیاست ڈاٹ کام )انڈر19ورلڈ کپ میں سری لنکائی اسپنرکمیندو مینڈس نے پاکستان کیخلاف میچ کے دوران بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے کے بعد اچانک دائیں ہاتھ سے آف بریک بولنگ کر کے عام لوگوں کو ہی نہیں بلکہ ماہرین کو بھی حیران کر دیا۔ حقیقت یہ بھی ہے کہ وہ معیار اور مہارت کے اعتبار سے کسی نمایاں فرق کے بغیر بولنگ کر سکتے ہیں۔ پاکستان کیخلاف میچ میں انہوں نے اگرچہ چار اوورز میں 21 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہیں کی لیکن ان کی بولنگ دیکھ کر ایسے تبصرے بھی سننے میں آئے کہ وہ کسی بھی کپتان کیلئے ایک بہترین بولر ثابت ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT