Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / سری لنکائی ونیپالی عوام کو جان کیری نے نئے سال کی مبارکباد دی

سری لنکائی ونیپالی عوام کو جان کیری نے نئے سال کی مبارکباد دی

واشنگٹن ۔ 13 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سری لنکا اور نیپال کے عوام کو ان کے نئے سال پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر موصوف نے کہا کہ امریکی صدر اور امریکی عوام کی جانب سے وہ سری لنکائی نئے سال کی خوشیوں میں آپ کے ساتھ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تاریخی نوعیت کا تھا جہاں سری لنکائی عوام نے مصالحت ، رواداری اور امن کے شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت کی ۔ سری لنکا کی جمہوریت اور خوشحالی کیلئے میری نیک تمنائیں آپ سب کے ساتھ ہیں ۔ 72 سالہ کیری نے نیپال کے عوام کو بھی نئے سال کی مبارکباد دی اور تقریباً وہی پیغام دہرایا جو انہوں نے سری لنکا کی عوام کیلئے بھیجا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نیپال نے بھی جمہوریت کی راہ اختیار کرلی ہے جو یقیناً اس کی ترقی و فروغ میں معاون ثابت ہوگی ۔ گزشتہ سال آئے بھیانک زلزلہ کے بعد زندگی جس طرح ایک بار پھر معمول پر آرہی ہے اس سے نیپالی عوام کے آہنی ارادوں کا پتہ چلتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT