Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکائی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ، آسٹریلیا 66/2

سری لنکائی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ، آسٹریلیا 66/2

پالی کیلے ۔ 26 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کا بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا جیسا کہ یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن میزبان ٹیم 117 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔ سری لنکائی ٹیم کی اننگز 34.2 اوورس میں ہی ختم ہوگئی جس میں چھ کھلاڑی ایسے رہے جو دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرسکے ۔ پہلا دن بارش سے کافی متاثر رہا ، لیکن دن کے اختتام پر آسٹریلیائی ٹیم نے 20 اوورس کے کھیل کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنالئے ہیں۔ زخموں سے صحتیابی کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر پانچ گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے ساتھی جیو برنس 3 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی رہے ۔ 7 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرس کے پویلین لوٹ جانے کے بعد نمبر تین پر عثمان خواجہ اور کپتان اسمتھ نے مزید کوئی وکٹ کے نقصان کے 66/2 تک اسکور پہونچا دیا۔ خواجہ 54 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 25 اور اسمتھ تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا کیلئے بنڈارا ہیراتھ اور پردیپ نے فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ سری لنکا کیلئے ڈی سلوا نے 24 اور پریرا نے 20 رنز اسکور کئے جو میزبان بیٹسمینوں کی جانب سے بنائے جانے والے اعظم ترین انفرادی اسکور رہے ۔ آسٹریلیا کیلئے ہیزل ووڈ نے 21 اور نیتھن لیون نے 12 رنز کے عوض فی کس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT