Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا اور ونڈیز کی ورلڈ کپ راہ مزید مشکل

سری لنکا اور ونڈیز کی ورلڈ کپ راہ مزید مشکل

دبئی۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پانچ میں سے چار میچ جیت کر آئی سی سی درجہ بندی میں چھٹا مقام حاصل کر لی ہے اور 2019 کے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست جگہ بنالی ہے لیکن تاہم دو سابق عالمی چیمپئن ٹیموں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز میں سے ایک ٹیم کی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت غیر یقینی ہے۔زمبابوے کے خلاف سیریز 3-2 سے ہارنے کے بعد ، سری لنکا کی ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی خطرے میں ہے۔ زمبابوے سے سیریز کے بعد سری لنکا کے درجہ بندی کے پانچ نشانات کی کٹوتی ہوئی ہے۔ سری لنکا کو ہندوستان کیخلاف سیریز میں کم از کم دو میچز جیتنا لازمی ہوگئے ہیں۔ ہندوستان سے سیریز میں شکست کی صورت میں ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ 30ستمبر تک میزبان انگلینڈ سمیت دنیا کی سرفہرست 8 ٹیمیں ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی ٹیموں کو بنگلہ دیش میں کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا ہوگا۔اس وقت آئی سی سی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر ہے۔اگست میں سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔ستمبر میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز ہوگی۔نئی درجہ بندی میں سر ی لنکا آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر ہے اور پاکستان کے بابر اعظم بیٹسمینوں میں پانچویں نمبر بولنگ میںحسن علی چھٹے نمبر پر ہیں ‘بیٹنگ میں ویراٹ کوہلی پہلے اور بولنگ میں آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ پہلے مقام پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT