Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / سری لنکا ایرلائنز کے طیارہ میں سوار مسافرین محفوظ

سری لنکا ایرلائنز کے طیارہ میں سوار مسافرین محفوظ

چینائی ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا ایرلائنز کے طیارہ میں سوار 100 سے زائد مسافرین آج اس وقت بال بال بچ گئے جب لینڈنگ کے بعد طیارہ میں کوئی مسئلہ پیدا ہونے کی وجہ سے رن وے پر پھنس گیا۔ تاہم اس کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ایربس A330-200 میں 108 مسافرین اور 8 عملہ کے ارکان سوار تھے۔ بعدازاں طیارہ کو ایرپورٹ کی گاڑیاں پارکنگ کے تک لیجایا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد طیارہ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں رن وے پر چلتے چلتے اچانک رک گیا۔

 

رشوت ستانی کیس میں گوا ٹرانسپورٹ
ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار ماخوذ ؟
پناجی ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): رشوت قبول کرنے کے الزام میں گرفتار گوا ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ایک پیون نے اس کیس میں ایک اعلیٰ عہدیدار کا نام ظاہر کیا ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ دتہ رام گوڑسے جو کہ ٹرانسپورٹ ڈائرکٹر کے پاس بحیثیت پیون (Peon) کام کرتا ہے اینٹی کرپشن بیورو نے 28 اگست کو ایک لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا ۔ شکایت کنندہ نے پیون سے بات چیت کے دوران خفیہ طریقہ سے اس کی آواز ریکارڈ کرلی تھی جس میں اس نے ٹرانسپورٹ محکمہ کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کا نام لیا ہے اور یہ اقرار کیا تھا کہ ان عہدیداروں کی ہدایت پر وہ یہ رقم وصول کررہا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ اے سی بی بوسکو جارج نے بتایا کہ آواز کی ریکارڈنگ جانچ کیلئے لیبارٹری روانہ کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT