Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سری لنکا بحریہ نے 12 ہندوستانیوں کو گرفتار کرلیا

سری لنکا بحریہ نے 12 ہندوستانیوں کو گرفتار کرلیا

رامیشورم ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سری لنکا بحریہ نے آج بین الاقوامی سمندری سرحد کو عبور کرنے کے الزام میں تاملناڈو کے 12 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ۔ محکمہ فشریز کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ یہ ہندوستانی کچایتوں کے قریب ماہی گیری کررہے تھے جس پر 1974 میں سری لنکا نے قبضہ کرلیا تھا اور ان کی 2 کشتیوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ جنہیں سری لنکا میں تلائی منار لے کر چلے گئے ۔۔
اینٹوں کی بھٹی میں دم گھٹنے سے
4 مزدور ہلاک
ایٹاہ ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : اینٹوں کی بھٹی کے لیے کھودے گئے ایک گہرے گڑھے میں دم گھٹنے سے 4 مزدور ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بیرسنگھ پور گاؤں میں منگل کی شب اس وقت پیش آیا جب ایک مزدور خندق نما گڑھے میں یہ دیکھنے گیا تھا کہ اینٹیں کہاں تک پکی ہیں اور آواز دینے پر اس کے نہ آنے کے بعد دیگر مزدور بھی اس گڑھے میں اتر گئے ۔

TOPPOPULARRECENT