Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سری لنکا بحریہ کے حملہ میں ہندوستانی مچھیرے زخمی

سری لنکا بحریہ کے حملہ میں ہندوستانی مچھیرے زخمی

رامیشورم ( تاملناڈو ) ۔ 25 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : سری لنکا بحریہ کے عملہ کے حملہ میں اس وقت 12 ہندوستانی ماہی گیر زخمی اور ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچا جب وہ پڑوسی ملک کے آبی حدود میں داخل ہوگئے تھے ۔ مقامی مچھیروں کی تنظیم کے صدر نے بتایا کہ ایک کشتی غرقاب ہوگئی جبکہ 4 ماہی گیروں نے اپنی جان بچانے کیلئے دوسری کشتی میں چھلانگ لگادی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سری لنکا بحریہ کا عملہ کل شب 7 کشتیوں میں یہاں پہنچا اور بعض ماہی گیروں کو زد و کوب کرتے ہوئے 20 کشتیوں کو نقصان پہنچایا۔ زخمی ماہی گیروں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT