Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا سیریز کیلئے مستفیض الرحمن ٹیم میں طلب

سری لنکا سیریز کیلئے مستفیض الرحمن ٹیم میں طلب

ڈھاکہ ۔ 21 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف دو مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی معلنہ بنگلہ دیشی ٹیم میں فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کو شامل کرلیا گیا ہے اور اب وہ زخموں کی وجہ سے ایک طویل عرصہ تک ٹیم سے باہر رہنے کے بعد ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ بائیں ہاتھ کے 21 سالہ فاسٹ بولر جنھوں نے 2015 ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ٹسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا ، جس کے بعد وہ زخموں کی وجہ سے کوئی اور ٹسٹ سیریز میں شرکت نہیں کرپائے ، جبکہ گزشتہ برس ان کے کاندھے کا آپریشن بھی ہوا ہے ۔ اس دوران وہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورس کی سیریز کیلئے واپسی کی تھی لیکن ان کی یہ واپسی دیرپا ثابت نہ ہوئی ۔ بنگلہ دیش سری لنکا کے خلاف 7 تا 11 مارچ گال میں پہلا ٹسٹ کھیلے گی جس کے بعد کولمبو میں 15 مارچ کو کھیلا جانے والا ٹسٹ بنگلہ دیش کیلئے 100 واں مقابلہ ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT