Monday , September 25 2017
Home / دنیا / سری لنکا سے 16 ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی

سری لنکا سے 16 ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی

کولمبو ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے آج کہا کہ 16ماہی گیروں کو جنہیں حال ہی میں مبینہ طور پر سری لنکا کی آبی حدود میں شکار کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ وزیر اعظم سری لنکا کے دورہ ہند سے پہلے خیرسگالی کے طور پر رہا کردیا جائے گا ۔ رانیل وکرما سنگھے گذشتہ ماہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے سری لنکا کے وزیراعظم بن چکے ہیں ۔ ٹاملناڈو کی ایک ماہی گیر اسوسی ایشن نے ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی کیلئے حکومت سری لنکا سے اپیل کی تھی ۔
چنانچہ وزیراعظم کے دورہ سے قبل خیرسگالی کے طور پر ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT