Friday , June 23 2017
Home / دنیا / سری لنکا میں کچرے کے انبار میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

سری لنکا میں کچرے کے انبار میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

کولمبو ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے آج کچرے کے بڑے بڑے انبار منہدم ہونے کے بعد بے گھر ہوئے سینکڑوں خاندانوں کو دیگر مقامات پر منتقل کیا۔ دو روز قبل ہوئے اس حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوچکی ہے جن میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ ڈیلی میرر نے بھی سرکاری حوالے سے یہ اطلاع دی جبکہ ڈیساسٹر مینجمنٹ سنٹر کے مطابق 180 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 625 افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 1000 سیکوریٹی اہلکاروں کو جن میں پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس بھی شامل ہے، کو بچاؤکاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کولمبو گزٹ کے مطابق سری لنکا لائٹ انفٹری، کمانڈوس، جیمونوواچ اور وجیہ بہو انفنٹری رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ٹروپس کو متاثرہ مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT