Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا میں ہندوستانی ٹیم کا جشن آزادی، کوہلی نے ترنگا لہرایا

سری لنکا میں ہندوستانی ٹیم کا جشن آزادی، کوہلی نے ترنگا لہرایا

پلے کیلی ۔ 15 ۔ اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آج یہاں اپنے ملک کے 70 ویں یوم آزادی کا جشن منایا۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنے اسکاٹ کی موجودگی میں قومی ترنگا لہرایا اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست ان کے بچپن سے ہی ایک خاص دن رہا ہے کیونکہ ان کیلئے یہ نہ صرف ہندوستان کی آزادی کا دن ہے بلکہ اس روز ان کے والدین کی سالگرہ بھی رہتی ہے۔

کرس گیل کی دوبارہ واپسی کا امکان
لندن۔15۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ سے رواں سیزن میں شیڈول ون ڈے سیریز کیلیے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی واپسی کا امکان روشن ہوگیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں عندیہ دیا ہے کہ ماضی میں دنیا بھر کی لیگز کو ملکی کرکٹ پر ترجیح دینے والے پلیئرز سے نرمی برتنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کرس گیل اور مارلون سموئلز کو ہم ون ڈے ٹیم میں واپسی لانے میں کامیاب رہیں گے۔واضح رہے کہ گیل نے ا?خری بار 2015 میں ویسٹ انڈیز کیلیے وائٹ کرکٹ بال میچز میں حصہ لیا تھا، تاہم اب وہ انگلینڈ سے ون ڈے کرکٹ سیریز کا حصہ بنائے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT