Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے

سری لنکا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے

کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر
گالے ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)گالے سری لنکا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے سنداکن نے تباہ کنگ با?لنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ گالے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور زمبابوے کی پوری ٹیم 33.4 اوورز میں صرف 155 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن مساکازا نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سولومن مائیر نے 0، کریگ ایروین نے 22، سین ولیمز نے 13، سکندر رضا نے 8، ریان بورل نے 9، میلکولم والر نے 38، پیٹر مور نے 11، گریم کریم نے 1، جبکہ ڈونلڈ تریپانو اور ٹینڈائی چیتارا کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے لکشن سنداکن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 52 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور وانیدو دی سلوا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نووان پرادیپ، اسیلا گونارتنے اور دنوشکا گوناتھیلاکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکن ٹیم نے مقررہ ہدف 31 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپل تھرنگا نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں نیروشن ڈیکویلا نے 35، دنوشکا گوناتھیلاکا نے 8، کوشل مینڈس نے 0 اور اینجلو میتھیوز نے 28 رنزبنائے۔

 

TOPPOPULARRECENT