Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا

کولمبو ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ونڈے انٹرنیشنل میں ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز یہاں میچ بارش کے سبب 26 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 26  اوور میں آٹھ وکٹ پر 159 رنز بنائے لیکن اس موقع پر بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے پر سری لنکا کو اتنے ہی اوورز میں 163 رنز کا ہدف دیا گیا جو اس نے 25ویں اوور میں نو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ’مین آف دی میچ‘ تلک رتنے دلشان نے 59 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT