Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 1 رن سے ہرایا

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 1 رن سے ہرایا

بلاوایو ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک رن سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن کے ساتھ فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ گزشتہ روز یہاں کھیلے گئے پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے نیروشن ڈِکویلا اور کوشل مینڈس کی شاندار بیٹنگ کے بل بوتے پر 330/7 کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ نیروشن اور مینڈس دونوں نے فی کس 94 رنز بنائے جبکہ کپتان اُپل تھرنگا 26 اور سچت پتھیرانا نے 24 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے۔ ویسٹ انڈیز کیلئے ہولڈر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 63 کے اسکور پر گری جبکہ ایوین لیوس نے 148رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کو ویسٹ انڈیز کے حق میں کردیا تھا لیکن ہولڈر کی 45 رنز (ناٹ آؤٹ) کی اننگز کے علاوہ کوئی اور بیٹسمن اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 329/9 اسکور کئے۔ سہ فریقی سیریز کا چھٹا میچ 25 نومبر کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 27 نومبر ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT