Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کا فیصلہ قابل ستائش: پی سی بی

سری لنکا کا فیصلہ قابل ستائش: پی سی بی

کراچی۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے اعلان کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔پاکستان بھر میں کرکٹ کے شائقین اور نامور کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔ سری لنکا نے مشکل وقت پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کو پر رونق بنانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ممالک بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مسلسل محنت کا نتیجہ ہے کہ سری لنکائی بورڈ اپنی ٹیم کو پاکستان میں کھلانے پر رضا مند ہوگیا ہے۔ سری لنکائی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم اس دورہ سے قبل سری لنکن بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ اس کے دورے کا تمام انحصار ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر منحصر ہے جس کی کامیابی کے بعد سری لنکائی ٹیم پاکستان آئے گی۔یادرہے کہ اس سیریز کے دوران پاکستان اور سری لنکا نے ایک ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلنے پر بھی رضامندی کرلی ہے اور یہ مقابلے دبئی میں کھیلا جائے گا۔قبل ازیں پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلا تھا جس میں اسے کامیابی حاصل ہوئی تھی اور سری لنکا کے خلاف بھی سیریز میں ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT