Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کا پاکستان میں ٹوئنٹی 20 ،عنقریب فیصلہ متوقع

سری لنکا کا پاکستان میں ٹوئنٹی 20 ،عنقریب فیصلہ متوقع

کراچی ۔9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی روس کے نجی دورے کے بعد پیر کو آکلینڈ روانہ ہوگئے اور اس ضمن میں ذرائع نے کہا ہے کہ آکلینڈ میں سری لنکا بورڈ کے حکام کے ساتھ لاہور میں29 اکتوبر کو ہونے والے ٹی 20 میچ کے بارے میں حتمی بات چیت کریں گے۔سری لنکا بورڈ نے اس سے قبل لاہور میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔سری لنکا کا میچ ہونے کے بعد آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی تین میچ کھیلنے لاہور آئے گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی بی سی سی آئی کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کا مقدمہ آئی سی سی تنازعات کمیٹی میں لے جانے کے بارے میں اپنا موقف بورڈ کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع نے کہا ہیکہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ بی سی سی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے گریز کرے۔ لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ہم نے وکلاء سے مشاورت کر لیا ہے۔ ہمارا مقدمہ مضبوط ہے اورہم اپنے نقصان کا زالہ چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT