Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / سری لنکا کے اسلحہ خانہ میں دھماکے

سری لنکا کے اسلحہ خانہ میں دھماکے

کولمبو ۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سب سے بڑے اسلحہ خانہ میں سلسلہ وار دھماکوں سے ہزاروں افراد خوفزدہ ہوکر فرار ہوگئے ۔ جبکہ ایک شخص ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوئے ۔ فوج نے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ سلاوہ کے علاقہ اویسا ویلس میں کر رکھا تھا جو کولمبو کے مشرق میں 35 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ 5 بجے شام اچانک زبردست دھماکے شروع ہوگئے جن کی وجہ سے دہشت پھیل گئی اور ہزاروں افراد محفوظ مقاموں کو فرار ہوگئے ۔ فوج نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ مبینہ طورپر 40 افراد زخمی ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے ۔ 600 افراد مندروں میں پناہ گزین ہے۔

TOPPOPULARRECENT