Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے بولر ایرانگا عارضہ قلب کا شکار : دواخانہ میں شریک

سری لنکا کے بولر ایرانگا عارضہ قلب کا شکار : دواخانہ میں شریک

کولمبو 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ بولر شامندا ایرانگا کو انگلینڈ میں عارضہ قلب کی وجہ سے دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔ سری لنکا کرکٹ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ایرانگا کو ایسے وقت دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ ۔ سری لنکا کے مابین پہلا ونڈے دو دن بعد کھیلا جانا ہے ۔ ان کی ٹیم کیلئے عدم موجودگی سری لنکا کیلئے مشکلات میں اضافہ کا باعث ہوسکتی ہے جو پہلے ہی دھمیکا پرساد اور دشمنتا چمیرا کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے ۔ ایرانگا کے بولنگ ایکشن کے تعلق سے چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوران شکایت کی گئی تھی ۔ انہیں کل بولنگ ٹسٹ سے گذرنا تھا تاہم انہیں طبیعت کی خرابی کے باعث دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT