Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف جیت کیلئے ہندوستان کو 153 رن درکار

سری لنکا کے خلاف جیت کیلئے ہندوستان کو 153 رن درکار

دنیش چنڈی مل کی جارحانہ بیٹنگ ‘169 گیندوں میں 162 رن ناٹ آوٹ ‘ریہانے ہندوستانی ہیرو

گلے 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے و الے پہلے ٹسٹ میچ میں میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں آج 367 رن کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئی اور مہمان ٹیم (ہندوستان) کو کامیابی کیلئے 176 رن کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ سری لنکا کی ٹیم اپنے کیپر و بیٹسمین دینیش چنڈی مل کی انتہائی شاندار سنچری (162 ناٹ آوٹ) کے ساتھ 367 ان کا اطمینان بخش اسکور بنا سکی۔دینیش چنڈی مل ہی بلا شبہ آج کے ہیرو رہے ۔ جنہوں نے حالیہ کرکٹ تاریخ میں ایک سب سے زیادہ مختلف اور غیر معمولی کھیل کھیل کر یادیں تازہ کردیں اور ٹسٹ میچ میں ٹی۔20 جیسے تیز رفتار و جارحانہ کھیل کا مظاہر ہ کیا ۔ انہو ںنے صرف 169 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے طوفانی 162 رن بنایا ۔ جس میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ چنڈی مل کی بیٹنگ کے طور پر سارے اسٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوگیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم میں اجنکیا ریھانے ہیرو کی حیثیت سے ابھرے جنہوں نے ٹسٹ میچ میں آٹھ کیچ لینے  کی ایک نئی تاریخ بنائی ۔ ہندوستان جو اپنی پہلی اننگز میں 376 رن بنا چکا ہے ۔ کھیل کے تیسرے دن آٹھ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان سے 23 رن بنا چکا تھا اس طرح ہندوستان کی جیت کیلئے اب 153 رن درکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT