Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی نظریں کلین سوئیپ پر

سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی نظریں کلین سوئیپ پر

 

کولمبو۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دو ٹسٹ میچز جیتنے کے بعد اب سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ پر نظریں جمالیں۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم مسلسل 8 سیریز جیت چکی ہے۔ مہمان ٹیم نے گال ٹسٹ 304 رنز سے جیتا جو بیرون ملک سرزمین پر ہندوستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے جبکہ کولمبو میں اس نے میزبان ٹیم کو ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دی۔کوہلی سری لنکا میں دو ٹسٹ سیریز جیتنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بھی بنے۔ ٹسٹ کرکٹ سے مہندر سنگھ دھونی کی سبکدوشی کے بعد ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے کوہلی نے اب تک 28ٹسٹ میں 18مقابلے جیتے ہیں۔ یاد رہے کہ دھونی 60 ٹسٹ میں 27 فتوحات کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ دوسرے نمبر پر 49 میچز میں 21 ٹسٹ جیت کر سورو گنگولی ہیں۔ جبکہ تیسرا نمبر کوہلی کا ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سیریزکا تیسرا ٹسٹ پالی کیلے میں ہفتہ 12 اگست سے کھیلا جائے گا۔اگر کوہلی کی ٹیم موجودہ فارم جاری رکھتے ہوئے کلین سوئپ کرلیتی ہے تو بیرونی سرزمین پر85 سال یہ پہلا موقع ہوگا۔اس سے قبل ہندوستان نے بیرون ملک صرف ایک مرتبہ سیریز میں تین ٹسٹ جیتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے منصور علی خان پٹودی کی قیادت میں 1968 میں نیوزی لینڈ کو اس کے ملک میں 1-3 سے شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT