Friday , July 21 2017
Home / دنیا / سری لنکا کے سیلاب میں ہلاکتوںکی تعداد 146ہوگئی

سری لنکا کے سیلاب میں ہلاکتوںکی تعداد 146ہوگئی

کولمبو ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا میں 2003کے بعد آنے والے بدترین سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد آج 146ہوگئی ‘ جب کہ فوج اور بچاؤ کارکنوں نے اپنی تلاش اور بچاؤ کارروائی میں شدت پیدا کردی ۔ جب کہ موسمی حالات بہتر ہوگئے ہیں اور سیلابی پانی اترنے لگا ہے ۔ سیلاب سے 15 اضلاع کے 1,14,124خاندانوں کے تقریباً 4,42,299 افراد متاثر ہیں ۔ آفات سماوی انتظامیہ مرکز کے بموجب 146 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور دیگر 112 لاپتہ ہیں ۔ متاثرہ افراد کو 319محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ موسلادھار بارش میں عارضی طور پر کمی آئی ہے لیکن سری لنکا کے جنوب مغربی علاقہ میں 29مئی 2017سے دوبارہ سیلاب کا اندیشہ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT