Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سری لنکا کے وزیر اعظم کو نریندر مودی کی مبارکباد

سری لنکا کے وزیر اعظم کو نریندر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے منتخب رانیل وکراما سنگھے کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر پیام روانہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رانیل وکراما سنگھے کو میں مبارکباد دیتا ہوں اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوں نے سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔ سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں وکراما سنگھے کی یونائیٹیڈ نیشنل پارٹی کو کامیابی ملی ہے ۔ 18 اگست کو ہوئے انتخابات میں رانیل وکراما سنگھے کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے توقع ظاہر کی کہ وکراما سنگھے کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ وکراما سنگھے نے آج چوتھی مرتبہ سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ سابق صدر مہندرا راجے پکسے نے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں ناکامی ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT