Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / سری لنکا کے ٹاملوں کیلئے دہری شہریت زیرغور : جیہ للیتا

سری لنکا کے ٹاملوں کیلئے دہری شہریت زیرغور : جیہ للیتا

تروچراپلی (ٹاملناڈو) ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا انا ڈی ایم کے کی سربراہ اور چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا نے آج ادعا کیا کہ اُن کی پارٹی ’’تواتر سے اقدامات‘‘ کرتے ہوئے سری لنکا کے ٹاملوں کیلئے علحدہ مادرِ وطن حاصل کرے گی اور مطالبہ کیا کہ مرکز اُس جزیرہ قوم کے اس ریاست میں مقیم پناہ گزینوں کو دہری شہریت عطا کرے۔ یہاں زبردست انتخابی ریلی سے خطاب میں جیہ للیتا نے کہا کہ وہ سری لنکا میں ٹاملوں کے خلاف جنگی جرائم اور مبینہ نسل کشی کے بارے میں آزادانہ، بین الاقوامی تحقیقات کا مسلسل مطالبہ کرتی آئی ہیں۔ انھوں نے سری لنکائی ٹامل مسئلہ پر کٹر حریف ڈی ایم کے پارٹی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی ہدفِ تنقید بنایا۔

TOPPOPULARRECENT