Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکا کے کلاسیکرا ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کش

سری لنکا کے کلاسیکرا ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کش

کولمبو ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوان کلاسیکرا نے مختصر طرز کی کرکٹ میں بھرپور توجہ دینے کیلئے ٹسٹ کرکٹ سے آج کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ 33 سالہ کلاسیکرا نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کو ایک خط کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جس میں انھوں نے تحریر کیا: ’’میں فوری طورپر ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہورہا ہوں‘‘۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ’’کافی غور وخوض کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ ریٹائر ہونے کیلئے یہ مناسب وقت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کی بدولت میں ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہتر تیاری کرسکوں گا‘‘۔ انھوں نے بورڈ کو لکھا ہے کہ بہترین کارکردگی اور انتخاب کی صورت میں سری لنکا کیلئے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کلاسیکرا نے 2005ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ کرکٹ کریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد اب تک انھوں نے 21 ٹسٹ میچوں میں 48 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔ کلاسیکرا نے اپنا آخری ٹسٹ دوسال قبل انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلا، ٹسٹ کرکٹ میں 48 وکٹوں کے علاوہ انھوں نے ایک نصف سنچری کی مدد سے 391 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT