Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری لنکن اسپنررنگنا ہیراتھ کا ونڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے سبکدوش

سری لنکن اسپنررنگنا ہیراتھ کا ونڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے سبکدوش

کولمبو۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے تجربہ کار اسپنر رنگنا ہیراتھ نے محدود اووز کے ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف ٹسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ تبدیل ہو چکی ہے اور ورلڈ کپ 2019ء کیلئے اب نئے لڑکوں کو تیار کرنا ہوگا۔ہیراتھ سری لنکا کی جانب سے 71 ونڈے میچس میں 74 اور 17 ٹی ٹوئنٹی میں 18 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 67 ٹسٹ میچس میں ان کی وکٹوں کی تعداد 297 ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ہیراتھ کی جانب سے مختصر طرز کرکٹ سے کنارہ کشی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں جڑے رہنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT