Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری کانت کو درجہ بندی میں نقصان

سری کانت کو درجہ بندی میں نقصان

نئی دہلی 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کڈم بی سری کانت کو عالمی درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور وہ اب نویں مقام پر پہونچ چکے ہیں جبکہ ملک کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال بدستور اپنے دوسرے مقام پر موجود ہیں۔ بیڈمنٹن میں عالمی درجہ بندی کی تازہ ترین فہرست جاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ ہفتہ دوبئی میں منعقدہ سوپر سیریز فائنلس میں ناقص مظاہروں کی وجہ سے کڈم بی کو مرد زمرہ کی سنگلز درجہ بندی میں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ علاوہ ازیں مرد زمرہ کی درجہ بندی میں پروپلی کیشپ کو بھی نقصان کے بعد پندرہواں اور ایچ ایس پرنوائے کو بھی نقصان کے بعد بیسواں مقام حاصل کرنا پڑا ہے۔ ہندوستان کے لئے اجئے جئے رام کو فائدہ ہوا ہے اور وہ ایک مقام کی چھلانگ کے بعد بائیسویں مقام پر پہونچ چکے ہیں۔ خاتون زمرہ کی درجہ بندی میں سائنا نہوال کی طرح پی وی سندھو کو بھی درجہ بندی میں نہ فائدہ اور نہ ہی نقصان ہوا ہے اور وہ ہنوز بارہویں مقام پر فائز ہیں۔ علاوہ ازیں خاتون ڈبلز زمرہ میں جوالا گٹا اور ان کی ساتھی کھلاڑی اشونی پونپا کو بھی نہ نقصان اور نہ ہی فائدہ ہوا ہے اور وہ بدستور تیرہویں مقام پر فائز ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT