Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سری کرشنا سورارا گاسراونتی کی پروگرام سیریز

سری کرشنا سورارا گاسراونتی کی پروگرام سیریز

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : وائی ایس راما کرشنا ، بانی و سکریٹری سری کرشنا سوراراگا سراونتی کے بموجب اسی ذہن کے حامل افراد کی جانب سے 18 جولائی 2006 کو قائم کیا گیا ہے جو بینکنگ شعبہ ، مالی شعبہ ، میڈیا اور خانگی شعبہ سے وابستہ تقریبا 1500 ممبرس پر مشتمل ہے ۔ تہذیبی ایوینٹس / تقاریب کے انعقاد کے ذریعہ سوسائٹی خدمت میں مصروف ہے ۔ موجودہ طور پر تناؤ سے بھری زندگی ہم گزار رہے ہیں ۔ ایسے میں مختلف تہذیبی پروگرامس اس میں فرق پیدا کرسکتے ہیں ۔ سوسائٹی کی جانب سے غریب بچوں ، جسمانی و ذہنی اور بصارت سے معذور بچوں کی مدد ان پروگراموں کے ذریعہ انجام دیتی ہے ۔ اب تک سوسائٹی نے ضرورت مندوں کو تقریبا 3 لاکھ کے مد سے عطیہ دیا ہے ۔ 15 اکٹوبر کو رویندرا بھارتی حیدرآباد پر شام 5-30 بجے سے پروگرامس کی سیریز کے اہتمام کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ جو بالی ووڈ کی میلوڈیز پر مبنی ہوں گے ۔ مکیش ، طلعت محمود ، محمد رفیع ، مہیندر کپور ، مناڈے ، ڈاکٹر کے جے یسوداس ، لتا منگیشکر ، آشا بھونسلے ، گیتا دت ، شمشاد بیگم اور دیگر کی جانب سے گیتوں کے وسیع رینج کا پروگرام میں احاطہ کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے لیے 8985407285 ۔ 040-27400505 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT