Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / سر کریک ‘ قومی سلامتی کیلئے اہم : نرملا سیتارامن

سر کریک ‘ قومی سلامتی کیلئے اہم : نرملا سیتارامن

گاندھی نگر ۔ 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے آج کہا کہ سر کریک ‘ جو پاکستان سے ملنے والی گجرات سرحد کے قریب واقع ہے وہ قومی سلامتی اور خاص طور پر گجرات کی سکیوریٹی کیلئے بہت اہمیت کی حامل جگہ ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ سر کریک کا دورہ کرینگی تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ گجرات کی سرحدات کی حفاظت کیلئے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ وہاں تعینات سکیوریٹی اہلکاروں کے حوصلے بلند کرنے وہاں ان کے ساتھ کچھ وقت بھی گذارنا چاہتی ہیں۔ سیتارامن نے یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹرس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج سر کریک جا رہی ہیں اور یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ گجرات سرحدات کی حفاظت کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے ۔ سر کریک نہ صرف قومی سلامتی کیلئے بلکہ گجرات کی سکیوریٹی کیلئے بھی انتہائی اہمیت کی حامل جگہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی جانب سے سر کریک میں بہترین کام کیا جا رہا ہے اور وہاں وہ ان کے ساتھ کچھ وقت گذاریں گی تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2012 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں اس وقت کی مرکزی حکومت نے سر کریک کے تعلق سے کچھ کرنے کی بات کہی تھی ۔ اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی بھی اس تعلق سے فکرمند تھے کیونکہ یہ گجرات کی سکیوریٹی کا مسئلہ ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT