Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / سزائے موت غیرانسانی یا وحشیانہ نہیں : سپریم کورٹ

سزائے موت غیرانسانی یا وحشیانہ نہیں : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملے کے مجرم یعقوب میمن کو سزائے موت پر عمل آوری پر جاری مباحث کے تناظر میں سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ سزاء غیرانسانی یا وحشیانہ نہیں ہے اور اس سے سنگین جرائم کے معاملے میں حق زندگی اور آزادی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ۔ سپریم کورٹ کی تین ججس پر مشتمل بنچ نے جمعہ کو ایک قتل کے مقدمہ میں اپیل کی سماعت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی سزاء ایک قاتل کو نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ صرف دہشت گردوں کیلئے ہے ۔ بنچ نے کہا کہ قتل کے مقدمہ میں سزائے موت بہت کم سنائی جاتی ہے لیکن جب عدالت یہ محسوس کرے کہ ایسی سزاء دی جانی چاہئیے تو پھر اس پر نظرثانی کا امکان کم ہوجاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT