Tuesday , May 30 2017
Home / ہندوستان / ’’سزائے موت پر تعمیل کو منصوبہ بند قتل تصور کیا جائے گا ‘‘ : ہندوستان کا شدید ردعمل

’’سزائے موت پر تعمیل کو منصوبہ بند قتل تصور کیا جائے گا ‘‘ : ہندوستان کا شدید ردعمل

نئی دہلی ۔ 10 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوجی عدالت کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے آج کہاکہ اُس کے شہری کلبھوشن جادھو کو ’’انصاف و قانون کے بنیادی اُصولوں کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے دی گئی سزائے موت پر پاکستان کی طرف سے اگر تعمیل کی گئی تو وہ اس کو منصوبہ بندسازش کے تحت قتل متصور کریگا ‘‘۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے انھیں انتہائی سخت الفاظ پر مبنی احتجاجی نوٹ حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جادھو کے خلاف سزاء کا موجب بننے والے مقدمہ کی سماعت و کارروائی فرضی تھی کیونکہ اُس ( جادھو) کے خلاف کوئی ٹھوس اور معتبر ثبوت نہیں تھا۔ پاکستان کے انٹر سرویس پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے شعبہ ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری صحافتی اعلامیہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے کہاکہ اس (جادھو) کا گزشتہ سال ایران سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں اس کی موجودگی صداقت و اعتبار کے ساتھ کبھی کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT