Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سزا کے خوف سے جرائم میں کمی

سزا کے خوف سے جرائم میں کمی

حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم کی ستائش
حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) میٹرو پولیٹن سیشن مجسٹریٹ ٹی رجنی نے کہاکہ فوجداری نظام انصاف کے مختلف شعبوں کے آپسی تال میل کے ساتھ کی جانے والی کوششوں سے ہی سماج میں نمایاں تبدیلی آئے گی اس طرح نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ سے بھی روکنا ممکن ہوگا اور اس کے نتیجہ میں حادثے کم ہوں گے۔ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم کا حیدرآباد میں آغاز کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے کئی کیسیس کی سماعت کے بعد عدلیہ نے معقول سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حادثوں میں کمی ہوسکے۔ مجسٹریٹس کے گروپ نے کئی میٹنگس منعقد کیا اور سزاؤں کے تعلق سے غور کیا۔ معقول سزا دیتے ہوئے حادثے کم کئے جاسکتے ہیں۔ سزاؤں کی وجہ سے حیدرآباد شہر میں اموات کی تعداد بیس فیصد کم ہوئی ہے۔ انھوں نے حادثوں جرائم اور حالت نشہ میں ڈرائیونگ میں کمی کے لئے حیدرآباد پولیس کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT