Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سستی شراب کیخلاف اپوزیشن کی متحدہ مہم

سستی شراب کیخلاف اپوزیشن کی متحدہ مہم

حیدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں دیسی و سستی شراب کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج تلنگانہ جدوجہد میں حصہ لیتے ہوئے قائدین کے علاوہ تمام پارٹی قائدین کی جانب سے راؤنڈ ٹیبل اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں بی جے پی مقننہ پارٹی قائد ڈاکٹر کے لکشمن، کانگریس قائدین مسٹر پی لکشمیا، سی پی آئی ایم قائد شریمتی ملو سوراجیم و دیگر اہم قائدین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر کے لکشمن نے اپنے خطاب میں مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیرقیادت حکومت پر سخت تنقید کی اور کہاکہ بنگارو تلنگانہ کا چیف منسٹر اظہار کرنے پر یہ تصور کیا گیا تھا کہ تلنگانہ کے تمام گاؤں (مواضعات) ترقی حاصل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT