Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سستی و کاہلی پر جرمانہ ہوگا ٹیم انڈیا کیلئے کمبلے کے قواعد

سستی و کاہلی پر جرمانہ ہوگا ٹیم انڈیا کیلئے کمبلے کے قواعد

سینٹ کٹس ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا ہیڈکوچ کے طور پر بمشکل ایک ماہ گزرا ہے کہ انیل کمبلے نے ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے بالخصوص دورۂ ویسٹ انڈیز پر سخت قواعد متعارف کرائے ہیں، جیسا کہ ٹیم بس کے ساتھ روانگی کیلئے تاخیر سے پہنچنے والوں پر جرمانہ کا سسٹم لاگو رہے گا۔ انڈین کرکٹ کی تاریخ میں اس طرح کا قاعدہ پہلی بار متعارف کیا گیا ہے جبکہ کمبلے سخت ڈسپلن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ کمبلے چاہتے ہیں کہ کھلاڑی اپنے مساج وغیرہ کیلئے بھی وقت مقرر کریں اور مہینہ میں کم از کم ایک مرتبہ آفیشل میٹنگ بھی منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق کمبلے کے تحت سب کچھ منظم کیا جارہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی ڈسپلن کی اہمیت سمجھیں ، ساتھ ہی انھیں معقول آزادی بھی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT