Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / سستے بسکٹوں کو جی ایس ٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ

سستے بسکٹوں کو جی ایس ٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ

نئی دہلی- 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بسکٹ ساز کمپنیوں کی سب سے بڑی تنظیم بسکٹ مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن (بی ایم اے ) نے دودھ بسکٹ، میری اور گلوکوز جیسے بھرپور کیلوری اور غذائیت والے سستے داموں غریبوں کو دستیاب بسکٹو ںکو گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے دائرے سے باہر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بی ایم اے کے صدر ھریش دوشی اور نائب صدر مینک شاہ نے آج یہاں حکومت سے مذکورہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 100 روپے فی کلو گرام تک کے بسکٹ کو جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر رکھا جائے کیونکہ معاشرے کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو زیادہ کیلوری اور غذائیت فراہم کرنے والی اس سے سستی کھانے کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان غریب پرور بسکٹوں کو جی ایس ٹی سے باہر رکھنے سے ہونے والے نقصان کی تلافی سات سو روپے فی کلو گرام تک کے بسکٹ اور مہنگے بسکٹوں پر زیادہ محصول لگا کر کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT