Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / سست ترین ٹسٹ بیٹنگ کا ریکارڈ اب ہاشم کے نام

سست ترین ٹسٹ بیٹنگ کا ریکارڈ اب ہاشم کے نام

جنوبی افریقی کپتان نے دہلی ٹسٹ میں 244گیندوں پر 25 رنز بنائے
نئی دہلی ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے ہندوستان کے خلاف دہلی ٹسٹ میں کئی منفی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔ اس ٹسٹ کی دوسری اننگز میں انھوں نے 244 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 25 رنز بنائے۔ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے سست اننگز ہے ۔ انہوں نے انگلش کیپٹن السٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا، جنھوں نے 102 گیندوں پر 9 رنز بنائے تھے جبکہ آملہ نے 6 رنز تک پہنچنے میں ہی 113 گیندیں صرف کر دیئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے 40 گیندیں کھیلنے کے بعد اپنا کھاتہ کھولا۔ ٹسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی 0-3 سے شکست فاش کی وجوہات میں کپتان ہاشم کی بحیثیت بیٹسمن ناکامی نمایاں ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT