Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی خاتون کی خودسوزی

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی پولیس حدود میں ایک خاتون نے شوہراور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 28 سالہ بی کیرتی رانی جو گچی باؤلی علاقہ کے ساکن وجئے سنگھ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کیرتی کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے شدید ہراسانی اور اذیت رسانی کا سامنا تھا ۔ 31 جنوری سال نو کے موقع پر شوہر نے جھگڑا کرتے ہوئے کیرتی کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT