Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آ کر خاتون کی خودکشی

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آ کر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) کلثوم پورہ کے علاقہ میں سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آ کر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ ریکھا عرف ریکھاراج جس کی شادی 8 ماہ قبل ہوئی تھی، اس نے کل رات سسرالی مکان میں خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہیکہ ریکھا کو اس کے سسرال میں مبینہ طور پر اس قدر پریشان کیا جاتا تھاکہ اس چین سے بیٹھنے نہیں دیا جاتا تھا اور کھانا بھی کم دیا جاتا تھا۔ 8 ماہ کی اس دلہن نے شادی کے چند روز بعد ہی سے ہراسانی کا سامنا کرتے ہوئے بالآخر انتہائی اقدام کرلیا۔ کلثوم پورہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT