Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ اوما مہیشوری جو بابو نگر مائیلار دیو پلی علاقہ کے ساکن ستیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو سسرالی رشتہ دار زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کررہے تھے جس نے ہراسانی سے تنگ آکر 22 جولائی کو نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔
خودسوزی کرنے والی خاتون کی علاج کے دوران موت
حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ بلقیس فاطمہ نے 21 جولائی کو مبینہ طور پر اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ یہ خاتون الجابری کالونی یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن ایم اے قدیر کی بیوی تھی ۔ انسپکٹر رین بازار مسٹر رمیش نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا۔ بلقیس ‘قدیر علی کی پہلی بیوی تھی۔ ان کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ دوسری بیوی اور شوہر کی جانب سے ہراسانی کے سبب بلقیس کی خودکشی کے الزامات کی پولیس تحقیقات کررہی ہے تاہم پولیس کو ابھی کوئی ٹھوس ثبوت دستیاب نہیں ہوئے ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ اس خاتون کا شوہر مقامی طور پر ایک ٹی وی چینل میں سابق میں کام کرتا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT